کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں اولین ترجیح دی جائے، زبیر موتی والا

کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں اولین ترجیح دی جائے، صنعت کاروں اور برآمد کنندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کے حوالے سے پہلی ترجیح کراچی کی ان صنعتوں کو دی جائے جو قومی برآمدات میں 54فیصد سے زیادہ کی حصہ دار ہیں اور سب سے زیادہ سبسڈی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کے علاوہ حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس بھی دیتی ہیں۔

دنیا بھر میں برآمدی شعبے کو معاشی سرگرمیوں میں پہلی ترجیح دی جاتی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومت نے قدرتی گیس لوڈ مینجمنٹ پالیسی میں پانچ زیرو ریٹڈ ایکسپورٹ سیکٹرز کی صنعتوں کو دوسری ترجیح پر لے لیا ہے تاہم زیرو ریٹڈ برآمدی شعبوں کی صنعتوں کو پہلی ترجیح دی جائے اور عام صنعتوں کو ترجیحی فہرست میں دوسرے نمبر پر رکھا جائے اور اس کے بعد ہی تجارتی، گھریلو اور دیگر شعبوں کا نمبر آنا چاہئے تاکہ پیداوار میں اضافے اور برآمدات کو بڑھانے کے حکومت کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔

یہ مطالبہ چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کے سی سی آئی محمد زبیر موتی والا، وائس چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق سینئر نائب صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی، صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ادریس، صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری عبدالرشید، سابق صدرسائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری سلیم پاریکھ نے معروف صنعتکاروں و برآمد کنندگان کے اجلاس کے بعد کیا جس میں گیس کے مسائل پر غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں