چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کی بقا خطرے میں پڑ گئی، حنیف لاکھانی

پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئروائس چئیرمین حنیف لاکھانی نے کہا ہے کہ چھوٹی و درمیانی درجے کی صنعتوں کی بقا خطرے میں پڑگئی ہے۔

پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئروائس چئیرمین حنیف لاکھانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پولیسٹر چین کے ٹیرف اسٹرکچر کا جائزہ نہ لینے اور کاٹن، پولسٹر کاٹن اور پولیسٹر فلامنٹ یارن کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت نہ دینے سے چھوٹی و درمیانی درجے کی صنعتوں کی بقا خطرے میں پڑگئی ہے۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیداواری طلب کے مطابق مناسب داموں خام مال کی فراہمی ممکن نہ بنائی گئی تو ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں