پی آئی اے نے کارگو کے ذریعے بیرون ملک کینو کی ترسیل شروع کردی

پی آئی اے نے 20 سال کے عرصے کے بعد کارگو کے ذریعے بیرون ملک کینو کی ترسیل شروع کردی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق قومی ایئرلائن کی پاکستان سے مانچسٹر کی پرواز پر پاکستانی کینو کی ترسیل شروع کردی گئی ہے، لگ بھگ دو دہائیوں کے بعد پی آئی اے نے کینو کارگو کے ذریعے بیرون ملک بجھوانے کا عمل شروع کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی کے 9701 کے ذریعے پہلی پرواز پر 2200 کلو کینو برآمد کیا گیا، پی آئی اے اب باقاعدگی سے کینو کارگو کے طور پر اٹھائے گا، وزیر ہوابازی کی کارگو کے فروغ سے متعلق خصوصی ہدایات ہیں، ملکی برآمدات کے فروغ کی حکومتی پالیسی میں پی آئی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں