برآمدی صنعتوں کو گیس کی بندش خطرے کی گھنٹی ہے، ٹاول مینوفیکچررز

ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے برآمدی صنعتوں کو گیس کی بندش ٹاول سمیت ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کے لیے خطرے کی گھنٹی قراردیدیا ہے۔

ٹی ایم اے کے چیئرمین فیروز عالم لاری نے کہاہے کہ ان حالات میں برآمدی آرڈرز کی مقررہ مدت میں تکمیل ناممکن ہوگئی ہے جس سے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے بادل امڈناشروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس ٹیکسٹائل کی صنعت کی اہم اور بنیادی خام مال ہے اور مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قلت کی وجہ سے پہلے ہی ٹیکسٹائل کا شعبہ بری طرح متاثر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں