گیس اور بجلی کی بندش، پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند

گیس اور بجلی کی بندش کے باعث پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوگئی ہے۔

چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر کے مطابق گیس کے بعد بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن سے ٹیکسٹائل ملوں کی بندش کی وجہ بنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ بجلی ملک گیر بریک ڈاؤن کے دوران فی الفور گیس سپلائی بحال کرتی تاکہ ملیں بند نہ ہوتیں چیئرمین اپٹما پنجاب کے مطابق ٹیکسٹائل ملوں کی بندش سے ایکسپورٹ آرڈر کینسل ہونے کا خدشہ ہے۔عبدالرحیم ناصر کے مطابق بجلی کی عدم دستیابی اور گیس کی بندش ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کردے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نوٹس لے کر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی سپلائی بحال کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں