سوتی دھاگے کی برآمد پر پابندی لگائی جائے، نکاٹی

برآمدکنندہ صنعتی شعبے نے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بقا اور برآمدی ہدف کے حصول کے لیے سوتی دھاگے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

برآمدکنندہ صنعتی شعبے نے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی بقا اور برآمدی ہدف کے حصول کے لیے وزیراعظم عمران خان سے سوتی دھاگے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیاہے تاکہ مقامی مارکیٹوں میں معیاری سوتی دھاگے کی قلت اور قیمتوں پرقابو پایا جاسکے۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدرفیصل معیز خان اوریو ایف جی کے چیئرمین صادق محمد نے مقامی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل ودیگر صنعتوں کے بنیادی خام مال کاٹن یارن کی بڑھتی قلت اور اس کے نتیجے میں قیمتوں میں بے پناہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پیداواری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھنے اور ویلیو ایڈڈ سیکٹر کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے کاٹن یارن کی برآمد پر فوری پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں