پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس برقرار رہے گا، برطانیہ

یورپی یونین سے انخلاء کے بعد برطانیہ پاکستان کی تجارتی حیثیت برقرار رکھے گا ، یکم جنوری 2021 سے پاکستان کیلئے یو کے جی ایس پی پلس برقرار رہے گا۔

برطانوی دستاویز کے مطابق پاکستانی مصنوعات کو برطانوی منڈیوں تک رسائی کیلئے مراعات حاصل رہیں گی،یہ تجارتی مراعات خاص فریم ورک کے تحت ہوں گی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو یورپی یونین کے جی ایس پی پلس درجے والی رعایتیں برقرار رہیں گی، برطانیہ پاکستانی مصنوعات کو 3 سال کیلئے ڈیوٹی فری رسائی دے گا، یہ رسائی 2023 ءتک حاصل ہوگی۔

برطانوی دستاویز میں بتایا گیا کہ ٹیکسٹائل ، دیگر شعبوں کو برطانیہ اپنی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دے گا، برطانیہ میں ’’ڈیوٹی فری اسٹیٹس‘‘ کے بعد مخصوص اشیاء محصولات سے مستثنیٰ ہوں گی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو برآمدات کیلئے پاکستان کو جی ایس پی والے معیار برقرار رکھنے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں