ایک ماہ کے دوران درآمدی بل میں 28 فیصد اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں 7 سو 16 ارب روپے کی کل درآمدات رہیں، جو اگست 2020 کی نسبت  درآمدی بل میں 28 فیصد زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں اگست کی نسبت 2 اعشاریہ 45 فیصد پٹرولیم مصنوعات زیادہ درآمد ہوئیں، جس میں 62 ارب 31 کروڑ کی پٹرولیم مصنوعات درآمد ہوئیں، ماہ ستمبر میں 24 ارب 31 کروڑ روپے کی ایل این جی درآمد کی گئی،  اور گزشتہ ماہ 19 ارب 31 کروڑ روپے کی الیکٹریکل مشینری درآمد ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں 31 ارب 25 کروڑ روپے کا پلاسٹک میٹریل درآمد کیا گیا، اور  30 ارب 93 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے، گزشتہ ماہ 24 ارب 97 کروڑ روپے کا آئرن اور اسٹیل اسکریپ درآمد کیا گیا، 37 ارب 52 کروڑ روپے کا گزشتہ ماہ پام آئل درآمد کیا گیا، جب کہ گزشتہ ماہ 26 ارب 26 کروڑ روپے کی پاور جنریٹنگ مشینری درآمد کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں