بدلتے موسم میں وائرل انفیکشن سے بچنےکے 6 آسان طریقے

موسم سرما کی آمد آمد ہے اور موسم کے بدلتے ہی کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد بوڑھے، بچے اور جوان سب ہی بیماریوں میں گھرنے لگتے ہیں جبکہ کچھ عادات اپنا کر ان بیماریوں کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بدلتے ہی جِلدی انفیکشن، نزلہ، زکام اور بخار جیسی شکایات میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ہر دوسرا انسان بدلتے موسم سے متاثر ہوتا ہے، وائرل فلو اور نزلہ زکام کے لیے کوئی مؤثر دوا موجود نہیں ہے مگر اس سے بچنے اور علامات کی شدت میں کمی لانے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر اپنا کر ریلیف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وائرل فلو سے بچنے یا متاثر ہونے کے بعد علامات میں شدت میں کمی لانے کے لیے 6 آسان ترین ٹپس مندرجہ ذیل ہیں :

نمک ملے نیم گرم پانی سے غرارے کریں

بدلتے موسم میں وائرل سے بچنے کیلئے 6آسان طریقے

نیم گرم پانی سے غرارے کرنے سے گلے کی خراشوں، سوجن، بلغم اور سانس لینے میں دشواری میں کمی آ تی ہے، نیم گرم پانی میں اگر تھوڑا سے نمک ملا کر استعمال کیا جائے تو نیم گرم پانی کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔موسم کے بدلتے ہی خشک ہواؤں کے چلنے کے دوران نیم گرم پانی سے غراروں کو عادت بنا لینا چاہیے، اس سے وائرل فلو کے خدشات میں کمی آتی ہے، فلو سے متاثر انسان کے استعمال کرنے  سے سانس لینے میں آسانی اور مریض جلد صحت یاب ہو جاتا ہے۔

پانی کا استعمال

بدلتے موسم میں وائرل سے بچنے کیلئے 6آسان طریقے

موسم کے بدلنے کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں، طبی ماہرین ٹھنڈے کے بجائے سادہ یا نیم گرم پانی پینا  تجویز کرتے ہیں، وائرل یا کسی بھی قسم کے انفیکشن کے دوران پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے سے نزلہ ، زکام کی شدت میں کمی آتی ہے ۔

بھاپ کا استعمال

بدلتے موسم میں وائرل سے بچنے کیلئے 6آسان طریقے

نزلہ، زکام اور فلو کے دوران ناک بند ہو جا تی ہے جس کے سبب سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بھاپ لینے سے نہ صرف ناک کھلتی ہے بلکہ سینے میں جمے بلغم کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے، بھاپ لینے سے فلو کی شدت کے باعث تکلیف میں واضح فرق پڑتا ہے اور فلو کے سبب ہونے والے سر درد میں بھی آرام آتا ہے ۔

ٹی ٹری آئل کا استعمال

بدلتے موسم میں وائرل سے بچنے کیلئے 6آسان طریقے

ایک سائنسی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ٹی ٹری آئل فلو میں معاون ثابت ہوتا ہے، بھاپ لینے کے دوران اگر گرم پانی میں ٹی ٹری آئل شامل کر لیا جائے تو اس سے کافی حد تک سانس لینے میں آسانی اور سانس لینے والا نظام پر سکون رہتا ہے ۔ٹی ٹری آئل قدرتی طور پر اینٹی سیپٹک آئل ہے، ٹی ٹری آئل کا استعمال صابن کے ساتھ اور ہاتھ دھونے کے بعد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

زنک کا استعمال

بدلتے موسم میں وائرل سے بچنے کیلئے 6آسان طریقے

زنک کے استعمال سے انسانی جسم میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے والے خلیات کی افزائش ہوتی ہے، خون میں اینٹی باڈیز کے بننے کے باعث انسان جراثیم سے محفوظ رہتا ہے، قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق زنک کے استعمال سے وائرل فلو اور زکام کی شدت میں کمی آتی ہے ۔

سبز چائے ، جڑی بوٹیوں کی چائے کا استعمال

بدلتے موسم میں وائرل سے بچنے کیلئے 6آسان طریقے

موسم سرما کے آتے ہی سبز چائے کا استعمال بڑھا دینا چا ہیے، سبز چائے میں اگر ادرک، لیموں کا رس، دار چینی، لونگ یا اپنی پسند کا کوئی بھی گرم مسالہ بھی شامل کر لیا جائے تو سبز چائے کی افادیت بڑھ جاتی ہے اور مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے ۔یا صرف پانی میں ادرک، دار چینی یا لونگ کو ابال کر استعمال کر لیا جائے تو نزلہ زکام میں کمی آتی ہے اور سانس سانس کی نالی کی ٹِکور ہو جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں