کوئلے کی درآمد پر اضافی چارجز نہیں لیے جاتے: PIBTL

پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ ( پی آئی بی ٹی ایل) کا کہنا ہے کہ کوئلے کی درآمد پر اضافی چارجز نہیں لیے جاتے۔

پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ ( پی آئی بی ٹی ایل) کی جانب سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تین کوئلے کے فائر پراجیکٹ ہیں۔

پی آئی بی ٹی ایل کے ترجمان کے مطابق ان تینوں پراجیکٹس کی جیٹیز پر تقریباً 12 ملین ٹن کوئلے کی ہینڈلنگ کی جاتی ہے۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی بی ٹی ایل پر شاذ ونادر ہی کوئلے کی ہینڈلنگ کی جاتی ہے۔یہ بھی پڑھیے

پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ (پی آئی بی ٹی ایل) کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمینل پاورپلانٹس سے 150 ملین ڈالر اضافی وصولی کی بات مضحکہ خیز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں