صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا ہے کہ تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے درمیان مضبوط روابط کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس دوران لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور کارپٹ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے ایک مفا ہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔کاشف انور نے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ہاتھ سے قالینوں کی تیاری کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ریاست کے ساتھ ہے اور چاہتی ہے کہ ریاست بھی ان کا ساتھ دے۔ اگر ہمیں اپنی ایکسپورٹ بڑھانی ہے تو ہمیں روپے کو مضبوط کرنا ہو گا کیونکہ ہمارا بیشتر خام مال امپورٹ ہوتا ہے جس میں وہ خام مال بھی شامل ہے جو ایکسپورٹ ہونے والی مصنوعات کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاست کو اب کالا باغ ڈیم بنانا ہو گا۔اس کے بغیر ہمارا گزارا نہیں ہے۔
106 سالہ امریکی دوبارہ دنیا کا معمر ترین اسکائی ڈائیور بن گیا
چین کے صحرا میں اونٹوں کیلئے ٹریفک سگنلز نصب
پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں، ماہرین صحت
یوگا یا سانس کی ورزش سے دل کا دورہ رکنے کا دعویٰ من گھڑت ثابت
وبائی امراض کے پھیلاؤ میں بڑے سبب کا انکشاف
آئی کیوب قمرکی کامیابی، ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ
مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع