برطانیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کالاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

برطانوی ہائی کمیشن کے ایڈوائزر برائے ریجنل ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ فیبین ہارٹ ویل وفد کی قیادت میں برطانیہ کے 40 رکنی اعلی سطح کے وفد کا لاہور چیمبر کا دورہ ۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے وفد کا پرتپاک استقبال اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر گریٹر برمنگھم چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر اعوان، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، سابق صدر شاہد حسن شیخ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

وفد کے سربراہ نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے تجارتی خریداروں کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کا حجم پوٹینشل کے مطابق نہیں، بطور ٹریڈ ڈویلپمنٹ ایڈوائزر، ان کا مینڈیٹ تجارت کو ترقی دینا اور برطانیہ ودیگر ممالک کو برآمدات بڑھانے میں پاکستان کی مدد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت ہی واحد ذریعہ ہے جسے غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملک کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد سستی مگر معیاری مصنوعات کی تلاش ہے جو برطانیہ کو برآمد ہوسکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کے بارے میں تاثر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں