امید ہے قومی اسمبلی میں حلف برداری کے بعد ملک سیاسی استحکام کی طرف جائے گا، احسن ظفر بختاوری

امید ہے قومی اسمبلی میں حلف برداری کے بعد ملک سیاسی استحکام کی طرف جائے گا،حکومت سازی کا عمل شروع ہونے سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے پر نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے چارٹر آف اکانومی کریں، معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا نئی حکومت کی اہم ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل اور آئی ایم ایف سے نیا بیل آئوٹ پیکج درکار ہو گا۔بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے سے معیشت کی پائیدار بنیادوں پر بحالی ممکن ہے۔

وطن عزیز کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بزنس کمیونٹی سمیت تمام طبقوں سے مشاورت ناگزیر ہے،معاشی استحکام کے لیے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معاشی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر حکومت کی حمایت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں