سیالکوٹ ویمن چیمبر کے زیر اہتمام دوسری صنعتی نمائش 2 اور 3 مارچ کو ہو گی، صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام صنعتی نمائش 2 اور 3 مارچ کو ہو گی۔اس حوالے سے صدر ویمن چیمبرڈاکٹر مریم نعمان نے کہا کہ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک سمیت سیالکوٹ کی کاروباری برادری اس نمائش کے انعقاد کے لیے ہماری بھرپور حمایت کر رہی ہے ، اس لئے ہم نے سبسڈائیزڈ سٹالز کی فراہمی ممکن بنائی ہے تا کہ بزنس میں نئی کاروباری خواتین کوپروموٹ اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔

اس نمائش میں سیالکوٹ ویمن چیمبر کی ممبران کی کوالٹی پراڈکٹس جیسے کٹلری، ہینڈی کرافٹس، شوز، لیدر پراڈکٹس، جیولری، فرنیچر، ایمبرائیڈریز، جم ویئر، سپورٹس ویئروغیرہ کے سٹالز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامرس سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی اس نمائش میں فیصل آباد، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور، گجرات، ملتان سمیت مختلف شہروں سے نوجوان انٹر پنیورز نے سٹالز بک کرا رکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی دوسری باضابطہ نمائش وی ۔ایگزیبٹ 2024میں ویمن ایمپاورمنٹ اور ویمن انٹر پنیورز کی ہر قسم کی کوالٹی پراڈکٹس کے سٹالز ہوں گے جبکہ اس نمائش کے ذریعے ہم نےکاروباری خواتین کو انتہائی کم ریٹس پر سٹالز فراہم کر کے آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں