کراچی میں ہوش اڑا دینے والا دنیا کا سب سے بڑا جمپنگ کاسل

  دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل میں ایک سلائیڈ کی اونچائی 40 فٹ ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنائےگئے دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل میں ایک سلائیڈ کو جمبو ڈراپ کا نام دیا گیا ہے جس کی اونچائی 40 فٹ ہے۔

جمبو کاسل میں ایک ہزار فٹ لمبی ٹائٹن ٹرین اور رنگ برنگے جمپنگ بیڈ بھی موجود ہیں۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جمپنگ کاسل کو دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل کے سرٹفیکیٹ سے بھی نوازا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز دبئی کے ایک جمپنگ کاسل کے پاس تھا۔

جمپنگ کاسل 3 ایکٹر رقبے پر قائم ہے جہاں بیک وقت ایک ہزار سے زائد افراد اچھل کود اور تفریح کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں