فری لانسرز کیلئے 10 ہزار ای-روزگار سینٹرز کا منصوبہ تیار

نگران وفاقی حکومت نے فری لانسرز کی سہولت کے لیے 10 ہزار ای-روزگار سینٹرز کے قیام کا منصوبہ تیار کر لیا اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل(11 جنوری) اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف نے بتایا کہ پاکستان میں 15 لاکھ فری لانسرز باقاعدہ کام کررہے ہیں، جن میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سہولیات سے آراستہ ہر ای روزگار مرکز میں 100 لوگوں کے کام کی گنجائش ہوگی، ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشنز یعنی 10 لاکھ فری لانسرز کے لیے سہولت ہوگی اور یہ فری لانسرز سالانہ 10 ارب ڈالر قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔

نگران وفاقی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت میں وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے کامیاب ترین 4 ماہ رہے اور اس شعبے کے فروغ کے لیے 13 انقلابی اقدامات کیے گئے، اس مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور معاونت سے اقدامات ممکن ہوسکے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ان اقدامات سے عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا اور ملک میں بھاری سرمایہ کاری کی راہیں بھی ہموار ہورہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں