سی ای ایس 2024: دنیا کا پہلا شفاف او ایل ای ڈی ٹی وی نمائش کیلیے پیش

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے اپنا شفاف وائر لیس 4 کے ٹی وی نمائش کے لیے پیش کردیا۔

جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے اپنے سگنیچر او ایل ای ڈی ٹی کو لاس ویگس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا گیا۔

77 انچ بڑی اسکرین کی حامل اس او ایل ای ڈی ٹی کا ڈسپلے شفاف (ٹرانسپیرنٹ) ہے جس کے متعلق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اپنی شفافیت ماحول کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس خصوصیت کی وجہ سے اس کو کمرے کے ایک کنارے میں رکھنے کے بجائے بیچوں بیچ رکھا جا سکتا ہے۔

تاہم، کمپنی کی جانب سے اس ٹی وی کی قیمت نہیں بتائی گئی ہے۔

اس ٹی وی کے ساتھ ایل جی کا ایک زیرو کنیکٹ بکس بھی ہے جو وائر لیس ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹی وی تک 4 کے ریزولوشن تصاویر اور آواز بھیجتا ہے یعنی ٹی وی کا پلگ ساکٹ کے قریب رکھا جانا بھی ضروری نہیں ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین اس اسکرین کو ایک بٹن دبا کر روایتی ٹی وی اسکرین کی طرح غیر شفاف کر سکتے ہیں۔

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے صدر پارک ہائیونگ-سی کا کہنا تھا کہ او ایل ای ٹی صارفین کے استعمال کے لیے اہم کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل جی سگنیچر او ایل ای ڈی ٹی صارفین کو تصویر کے معیار اور ایوارڈ یافتہ او ایل ای دی ٹیکنالوجی کی کارکردگی کے ساتھ نئے اسکرین تجربات فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں