ایزی پیسہ کا خواتین کی مالیاتی خودمختاری کے فروغ کیلئے یونی کریو اور یو ایس ایڈ کے ساتھ اشتراک

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے ایزی پیسہ یونی کریو (Unikrew) اوریو ایس ایڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس اشتراک کا مقصد ایزی پیسہ ایپ میں خواتین کیلئے پروڈکٹس کو شامل کرنا اور خواتین کی مالی شمولیت اور خودمختاری کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہے، اس اشتراک سے ایزی پیسہ رجسٹریشن اور اکاؤنٹ کھولنے کے لئے مکمل طورپر ڈیجیٹل طریقہ کار فراہم کرے گا۔

ایزی پیسہ ایپ کے اندراکاؤنٹس رکھنے کی خواہش مند خواتین فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ کھول سکتی ہیں، خواتین کو اکاؤنٹ کھلوانے پر 100روپے کا فوری شمولیتی بونس بھی فراہم کرے گا۔ فرحان حسن، ہیڈ آف والٹ بزنس ایزی پیسہ نے کہا کہ یونی کریو (Unikrew) اور یو ایس ایڈ کے ساتھ اشتراک اس بات کو یقینی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے کہ خواتین کو صارف دوست مالیاتی ٹولز تک رسائی ہو جس سے ان کی منفرد ضروریات پوری ہوسکیں۔ ایزی پیسہ 16فیصد کی پرکشش بچت بھی متعارف کروا رہا ہے۔

ایپ کے ”گلوبل بیسڈ سیونگز“فیچر کے ذریعے خواتین اپنے مالیاتی مقاصد اور ان مقاصد کے حصول کیلئے وقت کاتعین کرسکتی ہیں۔ ایزی پیسہ خواتین صارفین کو ماہانہ حصہ ڈالنے میں رہنمائی اور معاونت فراہم کرے گا اور ان کے مالیاتی سنگ میل تک پہنچنے پر بچت کردہ رقم پر 16فیصد منافع کے ساتھ انہیں انعام بھی دے گا۔ یونی کریو کی معاونت سے ان ایپ فنگر پرنٹ تصدیقی ماڈیول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل اپ گریڈ طریقہ کار چند مرحلوں میں مکمل کیا جاسکتا ہے جس سے صارفین کو کہیں پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،خواتین صارفین کیلئے اس سروسز کی کوئی فیس نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں