پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق خوش آئند ہے، تاجر رہنما احسن بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق خوش آئند ہے ،اس سے خلیج تعاون کونسل کےساتھ 19سال سے زیر التوا آزاد تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔

پیر کو ایک بیان میں احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستان اور جی سی سی میں ڈیوٹی فری تجارت ہوسکے گی ،حکومت اس پیش رفت پر مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے آزادانہ تجارت کے معاہدے سے تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی سرمایہ کاری سے معیشت کو استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ خلیجی ممالک پاکستانی ورکرز کےلئے بڑی مارکیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 27ارب ڈالرکی ترسیلات زر میں آدھے سے زیادہ خلیجی ممالک سے آتی ہیں ، پاکستان اور جی سی سی میں اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں