جاپان ، ہونڈا موٹر کا برقی موٹرسائیکلوں اور بیٹریوں کے لیے مخصوص کارخانوں کی تعمیر پر 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

جاپان کی موٹر ساز کمپنی ہونڈا موٹر نے برقی موٹرسائیکلوں اور بیٹریوں کے لیے مخصوص کارخانوں کی تعمیر کے لیے 2030 تک 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے نے ہونڈا موٹرز کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اُس نے برقی موٹر سائیکلوں کی فروخت کے اپنے عالمی ہدف کو بڑھا کر 2030 تک 40 لاکھ یونٹ سالانہ کر دیا ہے،سابقہ منصوبے کے تحت 35 لاکھ کا ہدف مقرر تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 2030 تک تقریباً 30 نمونوں کی موٹرسائیکلیں تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جو 2025ء تک کم از کم 10 نمونوں کے اعلان کردہ سابقہ منصوبے سے زیادہ ہیں۔

ہونڈا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی موئثر طور پر ایسی مصنوعات پیش کرے گی جو متنوع عالمی ضروریات کو پورا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں