فیصل آباد چیمبر کا ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے نادرا اور ایف بی آر کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے نادرا اور ایف بی آر کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے اورکہاہے کہ اس میں بجلی کی متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں کو بھی شامل کیا جائے اور گھریلو کے علاوہ دیگر کمرشل اور صنعتی کنکشن لینے والوں کیلئے متعلقہ چیمبر کی ممبرشپ لینے کی لازمی شرط عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح نیا کاروبار شروع کرنے والے یا صنعت لگانے والے لازمی طور پر ٹیکس نیٹ میں آئیں گے اور اس کے بغیر ان کو کنکشن دیا ہی نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی فیسکو کے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا سے ان افراد کی بآسانی نشاندہی کی جاسکتی ہے جو کاروبار کر رہے ہیں مگر وہ ٹیکس نیٹ کا حصہ نہیں۔ انہوں نے بعض طبقوں کے ان خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی کم سے کم آمدنی والا شخص کاروبار سے مقررہ حد سے زیادہ کما رہا ہے تو اسے ٹیکس دینا پڑے گا جبکہ باقی نل کی فائل داخل کر سکتے ہیں اس طرح معیشت کو بھی دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ کار کے تحت20لاکھ کے برعکس 40لاکھ سے بھی زائد نئے ٹیکس دہندگان کی نشاندہی کی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں