چین کی کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرانک گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، ڈاکٹر سہیل راجپوت

چین کی کار ساز کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں آٹوموبائل بالخصوص الیکٹرانک گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ بی وائے ڈی کے ایک وفد نے جمعرات کو سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل راجپوت سے ملاقات کے دوران پاکستان کے الیکٹرانک وہیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری نے پاکستان میں الیکٹرانک گاڑیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس شعبہ میں کمپنی کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں نے وفد کو پاکستا ن میں سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔بی وائے ڈی کا وفد پاکستان کے حالیہ دورے میں سرمایہ کاری بورڈ کی مدد سے مقامی شراکت داروں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں