گیس کی قیمتوں کو واپس نا لیا گیا تو دسمبر کے پہلے ہفتے سے برآمدات اور صنعتیں بند کردینگے ، کراچی چیمبر آف کامرس

 گیس کی اضافی قیمتوں سے پریشان کراچی کے صنعتکاروں اہم فیصلہ کرلیا۔کراچی چیمبرکے صدر افتخار احمدشیخ کی زیر صدارت تمام صنعتی زونزنے مشترکہ اعلان کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں کو واپس نا لیا گیا تو دسمبر کے پہلے ہفتے سے برآمدات اور صنعتیں بند کردینگے۔ منگل کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی)میںکراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار احمدشیخ،پی ایچ ایم اے کے چیف کوآرڈینیٹر جاوید بلوانی،سابق صدر کے سی سی آئی انجم نثار،نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، شہر کی ساتویں صنعتی زونز،ویلیو ایڈیڈٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز اور دیگر سیکٹرسے وابستہ صنعتکاروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک دن ایکسپورٹ بند کی جائے گی دوسرے ہفتے سے دو دن اور بعد میں احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیدواری لاگت بڑھنے کے بعد کاروبار کرنا ممکن نہیں رہے گا۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار احمد شیخ نے کہا کہ اوگرا نے جو قیمت گیس کے حوالے سی1350 این ایم بی ٹی یو ڈی اس پر عمل کیا جائے اور اس پر سرکلر ڈیڈ نا ڈالا جائے۔130 فیصد گیس ٹیرف میں اضافہ کہاں کا انصاف ھے۔آدھے پاکستان کی برآمدات ایک طرف پورے پاکستان کی برآمدات ایک جانب ھے۔

جو ادارے کمائو پوت ہیں انکو ختم کیا جارہاہے اور جو نہیں کماتے انہیں سبسڈی دی جارہی ہے،کراچی کے صنعتوں کے حالات کو ناوزیراعظم نا نہیں کوئی اور پوچھنے آرہا ہے۔افتخار شیخ نے کہا کہ گیس سرکلر ڈیڈ ختم کرنے کیلئی حکومت کو اس حوالے سے خطوط لکھے ہیں ،ہماری کوشش کے باوجود صنعت بحران کا شکار ہے،صنعتوں میں پیداواری لاگت اس حد تک نہ ہو جائے کہ پیداواری عمل بھی رک جائے،صنعتیں بند بند ہونے کے قریب پہنچ گئی ہیں،صنعتوں کا پہیہ چکے گا تو ٹیکس ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا،حکومت ایسا ماحول فراہم کرے ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ عالمی سطح پر برآمدات میں اضافے کے لئیے مقابلہ کرسکیں۔

جاوید بلوانی نے مزید کہا کہ گیس کی قیمت بڑھانے کے حوالے سے آئی ایم ایف کی کوئی شرط نہیں ہے ،ہماری بیوروکریسی انتہائی نااہل ہے ، ماضی سمیت حکومت بہتر کام کررہی ہوتیں تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ جاوید بلوانی نے کہا کہ صنعتکاروں کو لگ رھا ہے کہ جان بوجھ کر تنگ کیا جارہا ہے اور وہ عناصر چاہتے ہیں کہ ہم سڑکوں پر احتجاج کریں ۔انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزرز سیکٹر کو مستقل سبسڈی دی جارہی ہے۔جاوید بلوانی نے کہا کہ ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم سڑکوں پر نکلیں لیکن ہم ابتدائی طور پر تمام ایسوسی ایشنز کے باہراورپورے شہر میں بینرزلگا کر احتجاج کرینگے اور حکومت نے مطالبہ نہ مانا تو پھر دسمبر کے پہلے ہفتے سے صنعتیں بندکردیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں