تین بڑی کارمینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لائسنس بحال

وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کار مینوفیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کیے گئے ہیں، ان کمپنیوں سے 31 دسمبر تک بزنس پلان طلب کرلیا گیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ، لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی تھی۔ کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی پیداوار نہیں بڑھائی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کار ساز کمپنیوں نے 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کی۔ کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔ خیال رہے کہ نگراں وفاقی حکومت نے کار مینوفیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس گزشتہ ماہ ہی معطل کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں