پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا، میاں کاشف اشفاق

  پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے پاکستان امپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر کے صدر میاں فریاد احمد رضا کی سربراہی میں فرنیچر سیکٹر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کے معروف کاروباری اداروں کے نمائندہ وفد کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارت کا فروغ اور مشترکہ منصوبوں و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف سی پاکستان کے فرنیچر سیکٹر کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وفد اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ سعودی عرب جا رہا ہے اور ہم سعودی عرب کے کاروباری اداروں اور افراد کے ساتھ فرنیچر کی صنعت میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ہیں۔ دورے کے دوران وفد سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کرےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر ہم تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں، روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں اور دیرپا دوستی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

میاں کاشف اشفاق نے امید ظاہر کی کہ اس دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کی کاروباری برادریوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ ملے گا اور فرنیچر کی تیاری، تجارت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں ترقی و تعاون کی راہیں کھلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں