فرنیچر انڈسٹری برآمدات بڑھانے میں مدد کرسکتی ہے:میاں کاشف اشفاق

پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری اپنے جدید ڈیزائنوں اور معیار کے بل پر عالمی منڈیوں میں غلبہ حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس سے برآمدات میں اضافہ میں نمایاں مدد کر سکتی ہے تاہم اسے برآمدات میں اضافے کےلئے مراعات اور سہولیات کے پیکیج کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے ندا اعجاز کی سربراہی میں خواتین فرنیچر ڈیزنرز کے وفد گفتگو سے آج سوموار کرتے ہوئے انہوں نے کہا بدقسمتی سے ماضی میں فرنیچر کا شعبہ بری طرح نظرانداز رہا ہے۔ لکڑی کا کام کرنے والے کارکنوں کی جدید خطوط پر تربیت کے لئے اسے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خصوصی توجہ اور برآمدات میں اضافہ کے لئے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی اشد ضرورت ہے۔ فرنیچر کی برآمدات بہت کم تھیں لیکن اب اس کی ابتدا ہوچکی ہے اور جارحانہ مارکیٹنگ حکمت عملی کے ساتھ مختصر مدت میں برآمدات کو دوگنا کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں