پاکستان کی صنعتی و معاشی ترقی کیلئے نو جوانوں کی ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت کیلئے سب کو اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا،صدر فیصل۱ ٓباد چیمبر

پاکستان کی صنعتی اور معاشی ترقی کی رفتار کو تیزی سے بڑھانے کیلئے پبلک سیکٹر کیساتھ ساتھ نجی شعبہ کو بھی نو جوانوں کی ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہاکہ نوجوان نسل کی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کیلئے استعمال کرنے کیلئے انہیں جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ہنرسے آراستہ کرنا ضروری ہے اور اس سلسلہ میں اس وقت پبلک سیکٹرمیں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (پی وی ٹی سی) اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھانے کیلئے کوشاں ہے تاہم سی پیک کے تناظر میں ہنر مندر افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کیلئے یہ سرکاری ادارے ناکافی ہیں اسلئے ضروری ہے کہ ملک کے نجی شعبہ کو بھی اس کام میں شریک کیا جائے۔

انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے پرنسپل صاحبان کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ مقامی صنعتوں کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ بیرون ملک بھیجنے کیلئے بھی نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں جس سے نہ صرف بے روزگاری کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے بلکہ بیرون ملک جانے والے نوجوان بڑی تعداد میں زرمبادلہ کما کربھی وطن عزیز کوبھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہنر مند بنانے کیلئے حکومتی سطح پر ہنر مند بنانے کے سلسلہ میں نجی شعبہ کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں