علی رضا پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے چیئرمین منتخب

 سی ای او ہدایہ انٹرنیشنل سکولز اور ممبر نیشنل کریکلم کونسل حکومت پاکستان علی رضا کو پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔علی رضا 25 سال سے مختلف تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے بانی رکن ہیں اور پہلے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ ہزاروں طلبہ کے ہردلعزیز استاد اور حکومت پنجاب کے ادارے QAED کے معروف ٹرینر ہیں۔ PCTB کے کنسلٹنٹ اور کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں۔ ملکی و بین الاقوامی سطح کے کئی فورمز پر تعلیمی اور فلاحی خدمات کے شعبوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ملک بھر کے علمی و سماجی حلقوں نے اس انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے اور نئے چیئرمین کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں