اوگرا اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملکر کام کریں گے

اوگرا اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایل پی جی کے محفوظ استعمال اور ہینڈلنگ کے بارے میں عوامی شعور و آگہی پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، اس سلسلے میں اوگرا نے پہلے ہی مہم شروع کررکھی ہے۔ ان کوششوں کو تیز کرنے کے لیے اوگرا کے چیئرمین اور ممبران 5جون کو لاہور چیمبر کا دورہ کریں گے جس کے دوران ایل پی جی انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔ اوگرا نے سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں شرکت کریں تاکہ ایل پی جی کے محفوظ استعمال اور ہینڈلنگ کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے اور جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

اوگرا اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے اپنے شعبوں میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ایل پی جی کے استعمال اور ہینڈلنگ کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی مشترکہ کوششیں مطلوبہ نتائج کے حصول میں مددگار ثابت ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں