یاسمین لاری پاکستان کی پہلی خاتون برطانوی شاہی ایوارڈکیلئے منتخب

رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس نے پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات پروفیسر یاسمین لاری کو ماحول دوست زیروکاربن، خود سے تعمیرکردہ گھروں کی تعمیر پر 2023 کے رائل (شاہی) گولڈ میڈل ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا۔یاسمین لاری نے کراچی کی کئی شاہکار عمارتوں کو ڈیزائن کیا لیکن اب وہ اپنے کام پر فخر نہیں کرتیں، اب وہ چونے اور مٹی سے بنی تعمیرات کو فروغ دے رہی ہیں جو کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے ساتھ سستی اور پائیدار بھی ہیں۔رائل گولڈ میڈل ایوارڈ فن تعمیر کو سراہنے کے لیے اعلیٰ ترین اعزازت میں شامل ہے۔یاسمین لاری کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والی قدرتی آفات سے بے گھر ہونے والوں کے لیے ماحول دوست سستے گھروں کی تعمیر کے عام سے تصور کو دنیا سراہ رہی ہے، یہ ایوارڈ ذاتی طور پر برطانوی بادشاہ کی جانب سے منظور کیا جاتا ہے۔شاہی گولڈ میڈل یاسمین لاری کو جون 2023 میں پیش کیا جائے گا۔یاسمین لاری نے سال 2000 سے غریب اور بے گھر افراد کی آبادی کاری پر کام کررہی ہیں، یاسمین لاری کو دیہی خواتین کے لیے دھویں کے بغیر ماحول دوست اور صحت کے موزوں چولہے بنانے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں