فوجی سیمنٹ کمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر10 فیصد اضافہ

فوجی سیمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فوجی سیمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کو 2315 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو2105 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی1.06 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 0.97 روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مجموعی سیلز میں پہلی سہ ماہی کے دروران سالانہ بنیادوں پر27 فیصد نموریکارڈکی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں