کراچی کی ساڑھے 3 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیمیں منسوخ

  شہرمیں ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں کی مبینہ تقسیم پر  مبینہ طور پر دو بااثر گروپس آمنے سامنے آگئے جس کے باعث کراچی کی ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد لاگت کی ترقیاتی اسکیمیں منسوخ کردی گئیں۔

چار ماہ قبل ٹینڈر ہوجانے کے باوجود بڈ ایلیویشن سیپرا ویب سائٹ پر جاری نہیں کی جارہی تھیں، لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے چیئرمین پری کیورنمنٹ کمیٹی نصر اللہ میمن نے اپنی جان بچاتے ہوئے اسکیموں کی منسوخی کا نوٹس جاری کردیا۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق صوبائی اے ڈی پی کی ساڑھے تین ارب سے زائد لاگت کی 20 ترقیاتی اسکیمیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز جون2022 میں طلب کئے گئے تھے اور ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوجانے کے باوجود کامیاب کنٹریکٹرز کی بڈ ایلیویشن رپورٹ جاری نہیں کی جارہی تھی۔

سینئر کنٹریکٹرز نے اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی اداروں اوراعلیٰ حکام سے منسوخ کی گئیں اے ڈی پی کی مذکورہ اسکیموں کی نگرانی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر کی ترقیاتی اسکیمیں جعلسازی سے ہڑپ کرنے کے منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں