پی آئی اے کا 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے، پی آئی اے نے بیڑے میں 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے فلیٹ میں وائیڈ باڈی طیارے شامل کرے گی، نئے جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے۔

پی آئی اے نے اس حوالے سے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں، نئے طیارے ان فلائٹ کنیکٹیویٹی اور ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت کے حامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں