بلک صارفین اپنی پسند کے سپلائرز سے بجلی خرید سکیں گے،چیئرمین نیپرا

 چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا ہے کہ 1میگا واٹ یا زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین اپنی پسند کے سپلائرز سے طے شدہ نرخوں پر بجلی خرید سکیں گے۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے سیمنٹ انڈسٹری فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز کمپنیوں اور پاور سیکٹر کے اعلی حکام کے ایک اجلاس میں بتایا کہ سی ٹی بی سی ایم کے تحت 1میگا واٹ یا زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین اپنی پسند کے سپلائرز سے طے شدہ نرخوں پر بجلی خرید سکیں گے۔

انھوں نے31مئی سے شروع ہونے والی بجلی کی مسابقتی ہول سیل مارکیٹ کے بارے میں ممکنہ بلک پاور صارفین کو آگاہی دی کہ کس طرح سی ٹی بی سی ایم کے ذریعے پاور سیکٹر میں ایک مثالی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں