یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءکی خریداری کیلئے لازمی موبائل کوڈ سسٹم ختم

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے سبسڈائز اشیاءکی خریداری کے لیے متعارف کرائے گئے موبائل او ٹی پی کوڈ سسٹم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے اسٹورز پر حکومتی سبسڈی کے تحت آٹا ، گھی ، چینی اور دالیں فراہم کی جا رہی ہیں تاہم ان اشیاءکی خریداری کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک حد مقرر کر دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اسٹورز انتظامیہ کی جانب سے یہ سسٹم نافذ کیا گیا تھا کہ جو بندہ بھی سبسڈائز اشیاءکی خریداری یوٹیلیٹی اسٹورز سے کریگا وہ پہلے اپنا آئی ڈی کارڈ رجسٹر کرائے گا اور اس کے بعد اس کے موبائل پر ایک کوڈ آئے گا جس کی تصدیق کے بعد ہی اسے سبسڈائز اشیاءفراہم کی جائیں گی تاہم اس سسٹم کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز پر بہت سے بزرگ اور چند ایسے لوگ جن کے پا س موبائل نہیں تھا ان کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئے روز آئی ڈی کارڈ اور اوٹی پی کی تصدیق کی وجہ سے ہجوم بڑھ رہاہے جس پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے اس سسٹم کو ختم کرنے کا فیصلہ کرکے اس کے متبادل کوئی آسان سسٹم نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں