یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

 سبسڈی ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پرضرورت کی مختلف اشیاء پردی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دالوں،بیسن  اورکھجور پر جاری سبسڈی ختم کر دی گئی۔ سبسڈی ختم ہونے کے بعد دالیں 10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئیں۔ ماش کی دال کی فی کلو قیمت 268 روپے سے بڑھ کر278 روپے ہوگئی۔ دال مونگ کی قیمت 160 روپے سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگئی۔

بیسن کی قیمت 20 روپے فی کلو اضافے کے بعد 170 روپے سے بڑھا کر190 روپے کلو کردی گئی۔ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اوردودھ  کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مختلف برانڈز کے شربت کی 1500 ملی لیٹرکی بوتل 51 روپے تک مہنگی ہوگئی۔چائے کی پتی کے 190 گرام کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 19 کے بجائے اب 5 اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی۔ چینی 70 روپے فی کلو اور آٹے کا 10کلو کا تھیلہ 400روپے میں دستیاب ہوگا۔

گھی 260 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جائیگی۔چینی 5 کلو،آٹا 10 کلو اورگھی 5 کلو تک ملے گا جبکہ شناختی کارڈ کی شرط برقراررہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں