برقعے کی موتیوں میں چھپا کر سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بھارتی شہر حیدرآباد میں کسٹم حکام نے انتہائی شاطر اسمگلر کی غیرقانونی طریقے سے سونا منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حیدرآباد کسٹمز نے ایک مسافر کے خلاف سونے کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس نے 18 لاکھ روپے کی مالیت کے سونے کو برقعے پر سلائی کی گئی موتیوں میں چھپایا ہوا تھا۔

مسافر دبئی سے تلنگانہ پہنچا تھا جس کا ارادہ 350 گرام سونے کو ملک میں اسمگل کرنا تھا۔ سونا سیکڑوں موتیوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا جو برقعے پر سلے ہوئے تھے۔

حیدرآباد کسٹمز کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو برقعے سے موتیوں کو ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کسٹمز نے ملزم کے خلاف 18 لاکھ روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس کا وزن 350 کلو گرام تھا۔ فوٹیج کو سوشل میڈیا پر 6000 سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں