وزیراعظم کا آئی ٹی کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دی، جس کے تحت شعبے میں 50 نئے کاروباریوں کو سالانہ  ایک ارب روپے مالیت کی سیڈ فنڈنگ ​​فراہم کرنے کیلئے پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا  گیا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینےکے لیے پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بیورو کےساتھ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اورفری لانسرز کے لیے ٹیکس ہالیڈےاور 100 فیصدFOREX RETENTION  کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں