رواں سال کیا مہنگا ہوا کیا سستا؟

 ادارہ شماریات نے رواں سال میں مہنگائی سے متعلق اعدادو شمار جاری کر دیے۔ رواں سال کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق  رواں سال چینی اوسطاً 7روپے 53 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی کی اوسط قیمت 84 سے بڑھ کر 91روپے53 پیسے فی کلو ہوگئی۔رواں سال چینی کی قیمت140 روپے فی کلو تک بھی پہنچی۔

رواں سال آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 199روپے 78پیسے مہنگا ہوا۔آٹے کا 20 کلو تھیلا اوسط 973.78 سے 1173.56روپے ہوا۔رواں سال گھی کی اوسط فی کلو قیمت142روپے75 پیسے بڑھی۔

اعدادو شمار کے مطابق ایک سال میں بجلی چارجز 3 روپے40 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے۔بجلی چارجز 4.05 روپے سے بڑھ کر 7.45 روپے فی یونٹ ہوگئے۔رواں سال ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک ہزار 22 روپے87 پیسے مہنگا ہوا ۔

ایک سال میں مٹن 163روپے68 پیسے،بیف 100روپے41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ رواں سال تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے13 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دہی کی فی کلو قیمت میں11 روپے12 پیسے کا اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق رواں سال دال مسور52روپے86 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ دال چنا کی اوسط قیمت17 روپے24 پیسے فی کلو بڑھی۔ایک سال میں گڑ 13 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔اسی عرصے میں لہسن 43روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

چند اشیائے کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی۔ دستاویز کے مطابق ایک سال میں دال ماش 42 روپے59 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔دال مونگ 56 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 40 پیسے کمی ہوئی ۔ انڈوں کی قیمت میں21 روپے 28 پیسے فی درجن کمی ہوئی۔ ایک سال میں ٹماٹر 11روپے 40 پیسے اور پیاز 6 روپے 92 پیسے فی کلو سستے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں