9ماہ میں ڈیزل انجنوں کی پیداوار میں 19.14 فیصد اضافہ

   رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران ملک میں ڈیزل انجنوں کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں ڈیزل انجنوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر19.14 فیصد اورمارچ میں ماہانہ بنیادوں پر 117.19 فیصدکااضافہ ہوا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں 12 لاکھ 51 ہزار یونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارحاصل ہوئی یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.14  فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ساڑھے 10 لاکھ یونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ مارچ 2021 میں ملک میں 64 ہزاریونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں ایک لاکھ 39 ہزاریونٹس ڈیزل انجنوں کی پیدوارحاصل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ روان مالی سال میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 8.99 فیصداضافہ ہواہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں