ازخود ہموار ہونے والا اسنوکر ٹیبل، قیمت پانچ کروڑ روپے

بلیئرڈ اور اسنوکر ٹیبل کے شوقین جانتے ہیں کہ اگر اسے مکمل ہموار نہ کیا جائے تو کھیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اب فرانسیسی کار ساز کمپنی بوگاتی نے ایک پول ٹیبل بنایا ہے جو پانی میں تیرتی کشتی پر بھی ازخود سیدھا ہوکر کھیل کو ممکن بناتا ہے۔

لیکن یاد رہے کہ ایک میز کی قیمت تین لاکھ ڈالر یعنی پانچ کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

بوگاتی کمپنی شاندار کاریں بنانے میں عالمی شہرت رکھتی ہے لیکن اب اس نے کاربن فائبر پول ٹیبل بنایا ہے۔ اس کی خاص بات اس میں نصب جدید ترین جائرواسکوپ ہر لمحے ٹیبل کی سیدھ کا خیال رکھتے ہیں اور جیسے میز ایک جانب جھکتی ہے وہ ازخود سیدھی ہوجاتی ہے۔

بوگاتی نے ایک انجینیئرنگ کمپنی آئی ایکس او کے تعاون سے یہ میز بنوائی ہے۔ اسپین کی یہ کمپنی کاربن فائبر بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔ بگاٹی نے کہا ہے کہ میز کی تیاری میں تمام پروفیشنل عوامل اور سہولیات کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیبل کا ڈھانچہ المونیئم اور ٹائٹینیئم پر مشتل ہے اور اس پر کاربن فائبر چڑھایا گیا ہے جو ’کھیل کے مزاج‘ کے عین مطابق ہے۔

گیند جمع کرنے والے خانے (پاکٹس) اسٹین لیس اسٹیل سے بنے ہیں اور اطراف کے دراز سی این سی مشین میں ڈھالی گئی اینوڈائزد المونیئم پر مشتمل ہے۔ لیکن بگاتی نے اعلان کیا ہے کہ ایسی صرف 30 میزیں ہی بنائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں