پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی کمیٹی برائے تجارت و ترقی کا سربراہ منتخب

عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کیلیے منتخب ہوا ہے۔

مشیرتجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کیلیے منتخب ہوا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ یہ انتخاب سال 2021 کیلئے ہے، یہ کمیٹی 1965 میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے لیے بنائی گئی تھی، پاکستان کی قیادت میں (سی ٹی ڈی) ترقی پذیر ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلیے کام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں