مریض کے حلق سے 7 انچ طویل مچھلی نکالنے کی سرجری

کولمبیا میں ایک ڈاکٹر کی سرجری کی ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مریض کے حلق سے ایک 7 انچ طویل مچھلی نکال رہا ہے۔

 کولمبیا میں24 سالہ شخص اپنے فارغ وقت میں مچھلی پکڑنے کے لیے آیا تھا۔

ایک مچھلی اس کے کانٹے میں پھنسی تو اس نے اسے پانی سے نکال کر اپنے ہاتھ میں پکڑا، اتنے میں دوسری مچھلی بھی کانٹے میں پھنس گئی۔

مذکورہ شخص دوسری مچھلی کو بھی چھوڑنا نہیں چاہتا تھا چانچہ اس نے پہلی مچھلی کو اپنے منہ میں رکھنا چاہا، لیکن اسی وقت مچھلی زور لگا کر آگے کی طرف گئی اور پھسل کر اس کے حلق میں پھنس گئی۔

24 سال شخص قریبی اسپتال کی طرف بھاگا لیکن وہ ڈاکٹرز کو کچھ بتا نہیں پارہا تھا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری طور پر اس کا اسکین کیا اور اسکین دیکھنے کے بعد ایک مختصر سرجری کر کے اس کے حلق سے مچھلی نکال لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں