مالکن کا اپنے کتے کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے نرالا انداز

بھارت میں کتے کی مالکن نے اپنے پالتو جانور کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے اسے روایتی دلہے کا لباس پہنا کر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ایسی تصویر سب کی توجہ کا مرکز ہے جس میں پالتو کتے کو دلہا کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جتنی یہ تصویر دلچسپ ہے اتنا ہی اس کا کیپشن حیران کن ہے۔

دراصل یہ تصویر کتے کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے مالکن نے سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔ کیپشن میں لکھا ہے کہ ہمیں اپنے خوبرو کتے کے لیے سیدھی سادھی گھریلو کتیا درکار ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا گلابی رنگ کی قمیص اور خاکی رنگ کی دھوتی باندھے کھڑا ہے جس کی پچھے اس کی مالکن بھی نظر آ رہی ہیں۔ روایتی لباس پہنے کتے کے سامنے تامل ناڈو کے روایتی پکوان بھی رکھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تصویر کو بہت پسند کیا ہے اور صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے جب کہ ایک خاتون نے تو رشتہ بھی پیش کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں