پی ایس کیو سی اے نے 61 نئی مصنوعات کی لائسنسنگ کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) نے 61 نئی مصنوعات کی لائسنسنگ کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔

پی ایس کیو سی اے نے اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی اور یونٹس کو نوٹس بھجوانا شروع کردیے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست نہ دینے والے یونٹ کا اسٹاک ضبط کرلیا جائے اور پروڈکشن رکوادی جائے گی

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عبدالعلیم میمن کے مطابق مذکورہ 61 مصنوعات بنانے والے جلد درخواست دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پی ایس کیو سی اے کی مینڈیٹری لسٹ میں ٹائر، رم، ٹونٹیاں اور ساؤنڈ بھی شامل ہے جبکہ مائیکروویو اوون، ایئر کنڈیشنر، ٹیلی ویژن اور جوسر کے لیے لائسنس بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس فہر ست میں یو پی ایس، کافی، ایلومینیم مصنوعات، الیکٹرک سوئچ اور ساکٹ بھی شامل ہیں۔

ڈی جی عبدالعلیم میمن کے مطابق لائسنس شدہ معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں