وزیراعظم کا تعمیراتی پیکیج میں ایک سال توسیع کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے تعمیراتی پیکیج میں ایک سال کی توسیع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا ترقیاتی پیکج کے حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب میں 163ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع ہوچکے ہیں، تعمیراتی شعبوں کے منصوبوں سے پنجاب میں 1500ارب کی اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ جب کہ منصوبوں سے پنجاب میں ڈھائی لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کم لاگت گھروں کے لیے5 سے 7 فیصد شرح سودپرقرضے دیے جائیں گے اور اس ضمن میں بینک ہر ممکن تعاون کریں گے جب کہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر تعمیرکریں گے جس پر فی گھر3 لاکھ روپے سبسڈی دیں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ تعمیراتی شعبے کے فکسڈ ٹیکس رجیم میں 31 دسمبر2021 تک توسیع کردی جس کے بعد تمام بڑے شہروں میں ماسٹرپلان بنائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں