نیب اور ایف آئی اے ملکی کاروباری فضا خراب کر رہے ہیں، محسن شیخانی

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپرز(آباد) کے سابق چیئرمین اور الائیڈپینل کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی نے کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے پاکستان کی کاروباری فضا خراب کررہے ہیں،سرمایہ کار نیب اور ایف آئی اے کے ڈر سے کاروبار کرنے میں خوف کا شکار ہیں ،قومی احتساب بیورو اور ایف آئی اے جیسے اداروں میں کاروبار دوست پالیسی بنائی جانی چاہئیں،گوادر کی تعمیر میں پاکستان کے بلڈرز اور ڈیولپرز کو بھی شامل کیا جائے۔یہ بات انہوں نے آباد کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایف پی سی سی آئی کے ہونے والے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے امیدواروں کے اعزاز میں دی گئی اعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، آل پاکستان میمن فیڈریشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین حنیف ہارون،چیئرمین آباد فیاض الیاس،سینئر وائس چیئرمین خواجہ محمد ایوب،وائس چیئرمین عارف شیخانی،آباد سدرن ریجن کے چیئرمین دانش بن رئوف،یوبی جی کے امیدواران ،صنعتکاروں اور بلڈرز ڈیولپرز کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی۔محسن شیخانی نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے پاکستان کی کاروباری فضا کو خراب کررہے ہیں،سرمایہ کار نیب اور ایف آئی اے کے ڈر سے کاروبار کرنے میں خوف کا شکار ہیں جس کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں