دنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون

2020 ء میں ماہرین نے کروایشیا میں دنیا کا پہلا ڈرون تیار کیا ،جس میں ایک کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،یہ پہلا ڈرون ہے جو باقاعدہ طیارو ں کی طر ح کرتب بھی دکھاتا ہے اور اسٹنٹس کا مظاہرہ بھی کرتا ہے ۔ اسے ’’ایئروبیٹک ملٹی کا پٹر ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ،اس میں 12 روٹر نصب کیے گئے ہیں ۔انہی روٹر کی مدد سے یہ ہوا میں پلٹتا اور جھپٹتا ہے ۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ خطر ناک کرتب بھی دکھا تا ہے۔ کاربن فریم سے بنے اس ڈرون کے 6 وسیع بازو ہیں جو اسے سر یع الحرکت بنا تے ہیں ۔ اس ڈرون کو ایک مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہے ،جس کا ڈھانچہ خاص باد حرکیاتی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اس کے درمیان میں ایک سیٹ لگی ہے ،جس پر پائلٹ کے علاوہ کوئی بھی بیٹھ سکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پورا ڈرون گرائونڈ سے کنٹرول ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں