این ایل سی نے چین میں پھنسے کنٹینر سوست پہنچادیے

 نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) نے چین میں پھنسے کنٹینر درہ خنجراب سے سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست تک پہنچانے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا۔یہ کنٹینرگذشتہ سال دسمبر میں کورونا وبا  پھیلنے کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔

اس مقصد کے لیے خنجراب بارڈر کو عارضی طور پر 15 سے 25 دسمبر 2020 تک کھولا گیا تاکہ پھنسے ہوئے کنٹینر پاکستان لائے جاسکیں۔ یاد رہے کہ بارڈر ہر سال 30 نومبر سے یکم اپریل تک بھاری برفباری کی وجہ سے بند رہتا ہے۔ 15 دسمبر 2020 کو بارڈر کھلنے پر کنٹینروں کی نقل و حمل شروع ہوئی۔ این ایل سی نے شدید موسم کے باوجود کنٹینروں کی نقل وحمل کا کام شروع کیا۔

پھسلن کی وجہ سے بھاری گاڑیوں کی نقل و حمل بہت بڑا چیلنج تھا مگر مقامی انتظامیہ کی مدد سے بارڈر بند ہونے سے دو دن قبل ہی تمام کنٹینر بحفاظت سوست ڈرائی پورٹ پہنچادیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں