لڑکی کا 14000 فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر ہوا میں رقص کا مظاہرہ

پولینڈ کی 20 سالہ لڑکی نے 14000 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر ہوا میں رقص کا مظاہرہ کیا۔

دبئی کے مشہور علاقے نخلہ جمیرا کے مقام پر پولینڈ کی ایک نوجوان لڑکی نے 14000 فٹ بلندی سے پیرا شوٹ کے ذریعے کود کر شائقین کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی ماجا کوچنسکا اسکائی ڈائیونگ کے کھیل کے لیے مختص ’اسکائی ڈائیو دبئی‘ طیارے سے کودنے کے بعد ہوا میں رقص کررہی ہیں اور مختلف کرتب دکھا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں